وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نوٹ بندي کے بعد بالواسطہ ٹیکس ریونیو کےذخیرہ
میں بھاری اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ 500 اور ایک ہزار روپے کے
پرانے نوٹوں کی گردش بند کئے جانے کا معیشت پر کوئی منفی اثر
نہیں پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ ناقدین کا خدشہ غلط ثابت ہو چکا ہے۔مسٹر جیٹلی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں نوٹ بندي کی حمایت کرنے کے
لئے عام لوگوں کا شکریہ دیتے ہوئے کہا کہ نقد رقم کی تنگی تقریباً ختم ہو
چکی ہے۔